پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لینے والا ملک بن گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:22

پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لینے والا ملک بن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لینے والا ملک بن گیا، فی لیٹر ڈیزل پر 45 اور پیٹرول پر 25 فیصد ٹیکس وصولی کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

ستمبر میں ستم گری کی انتہا کردی گئی، پیٹرول سستا ہوکر بھی پہنچ میں نہ رہا، تیل کی عالمی قیمت نیچے آگئی پاکستان دنیا بھر میں پیٹرول پر ٹیکس لینے میں سب سے آگے، حکومت نے فی لیٹر ڈیزل پر سیلز ٹیکس 45 اور پیٹرول پر 25 فیصد کردیا، بجٹ میں سیلز ٹیکس کی حد 17 فیصد مقرر ہے مگر وصولی 45 فیصد کی جاتی ہے۔رواں ماہ پیٹرول 7 کے بجائے 3 روپے لیٹر سستا کیا پھر سیلز ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا، سیلز ٹیکس غریب کی کمر توڑ رہا ہے تاہم سرکاری خزانہ کچھ نہیں چھوڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :