حکومت کی جا نب سے گھوسٹ پینشنرز کے معاملے کو موخر کرنے کیلئے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیرمین پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت کی جا نب سے گھوسٹ پینشنرز کے معاملے کو موخر کرنے کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیرمین پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین سلیم مانڈی والا پروفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ گھوسٹ پینشنرز سے متعلق تمام معاملات کو موخر کریں تاہم اس حوالے سے دباؤ کے باوجود چیئر مین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈ ی والا نے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام سے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے کمیٹی نے گھوسٹ پینشنرز کے آڈٹ کیلئے دو نجی کمپنیوں کو آڈٹ کرنے کی سفارش کر دی ہے جو کہ پینشنرز کے ڈیٹا اکٹھا کر کے اسکا آڈٹ اور اسکی تفصیلات چیئر مین قائمہ کمیٹی کو پیش کریں گی واضح رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں میں نیشنل بنک کے حکام کی جانب سے گھوسٹ پینشنرز کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئر مین سلیم مانڈی والا نے اس معاملہ پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا