لاہور : بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی، لاہور ہائی کورٹ نے اسٹیج فنکار افتخار ٹھاکر کی درخواست مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 13:41

لاہور : بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی، لاہور ہائی کورٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لیے اسٹیج فنکار افتخار ٹھاکر کی جانب سےدائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست پر سماعت کی تو سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایل اور سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کی باعث پاکستانی شہری شہید ہوگئے ہیں اور ایسے وقت میں جب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا اور نہ ہی بھارتی فلموں کی نمائش مناسب ہے۔

افتخار ٹھاکر کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کاحکم دیا جائے۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دینا نہ دینا حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :