اسلام آباد : پٹرول کی اصل قیمت کیا ہونی چاہئیے ؟؟ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی اصل قیمت 40.01روپے ہونی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جانا چاہیے ،اس لیے پٹرو ل کی قیمت 40.01روپے ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر بھی 45روپے ٹیکس عائد کردیاہے . خورشید شاہ کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپوزیشن کے دور میں لیوی کو جگہ ٹیکس کہتے تھے لیکن اب حکومت نے جگا ٹیکس پر بھتہ لگا دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی مد میں روزانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 9سو ارب روپے لے رہی ہے ۔