موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانیوالے ترک بائیکرز پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:59

موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانیوالے ترک بائیکرز پاکستان پہنچ گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) موٹرسائیکل پر دنیا کا چکر لگانے والے ترکی کے دو موٹرسائیکل سوار پاکستان پہنچ گئے ، صوبائی وزیر رانا مشہود نے مہمانوں کا استقبال کیا اور جذبہ خیرسگالی کے طور پر ان کی بائیک بھی چلائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی سے براستہ ایران پاکستان پہنچنے والے دونوں بائیک رائیڈرز تاشفین اور پولاٹ نے بلو چستان سے پاکستانی سرحد عبور کی اور لاہور پہنچ کر پاکستان کو امن پسند ملک قرار دیا ۔

صوبائی وزیر رانا مشہود گزشتہ چار سال سے سپورٹس کی ترقی کے لئے پنجاب میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرسوال کے جواب میں پرانا فقرے نئے انداز میں دہرائے ۔ مری میں ہونے والی آزادی ریس میں پاکستان کے 170 بائیک رائیڈرز کےساتھ ترک مہمان بھی ریس کا حصہ بنیں گے ۔ ترک مہمانوں کی اگلی منزل نیپال ہو گی ۔