سپین : وولٹا سائیکل ریس کا 11واں مرحلہ مائیکل لاندا کے نام رہا

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:20

سپین : وولٹا سائیکل ریس کا 11واں مرحلہ مائیکل لاندا کے نام رہا

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کی گیارہویں سٹیج میں سپین کے مائیکل لاندا کامیاب ہو گئے جبکہ ایونٹ میں اٹلی کے فابیو آرو نے مجموعی برتری حاصل کر لی ہے ۔ سپین کے مائیکل لاندا نے 4 گھنٹے ، 34 منٹ اور 54 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ عبور کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔

(جاری ہے)

وولٹا سائیکل ریس کا شاندار ایونٹ ایک روز کے وقفے کے بعد جب دوبارہ شروع ہوا تو گیارہویں مرحلے میں تازہ دم رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری حاصل کر لی ۔ اٹلی کے فابیو آرو کو ایونٹ میں مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے تاہم برطانیہ کے کرس فروم برتری لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئے۔لیکن ہمت نہ ہارتے ہوئے انہوں نے ریس میں اپنا سفر جاری رکھا ۔