بھارتی پولیس آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بری کرنے کے کیخلاف حرکت میں آگئی

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:34

بھارتی پولیس آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 2003 کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

(جاری ہے)

25 جولائی کو نئی دہلی کی ٹرائل کورٹ نے 2013 میں آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو بری کردیا تھا اور سا تھ ہی ساتھ ضمانت پانے والے دیگر36 ملزمان کے لئے پیش کردہ ثبوت ناکافی قرار دئیے تھے۔

لیکن اب نئی دہلی کی پولیس نے اس موقف کے ساتھ ٹرائل کورٹ کے فیصلے ہائی کور ٹ میں چیلنج کیا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنا چاہیے ، تمام کے تمام ملزمان کو قبل از وقت بے قصور مان لینا غیر مناسب ہے۔ راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ، اجت چندیلا اور انکیت چاوان کو پولیس نے مئی 2013 میں حراست میں لے کر ان کی فون پر ہونے والی گفتگو اور میچ کے دوران غیرفطری اشارے کرنے پر ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمات درج کئے تھے۔