’ ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:56

’ ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ میں آنیوالی نئی کامیڈی اینیمیٹد فلم ’ہوٹل ٹرانسلوانیا‘ کے سیکوئل ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ایک ڈریکولا کے کردار کے گرد کھومتی ہے، جس نے دیوؤں اور بلاؤں کے لیے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی وڈ اداکار ایڈم سینڈلر، گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور ڈیوڈ اسپیڈکی آوازوں میں کروائی گئی ہے۔ کولمبیا پکچرز کے تحت اس تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’ ’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کو 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔