میسوری فیشن ویک 4 ستمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:56

میسوری فیشن ویک 4 ستمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) میسوری فیشن ویک چار ستمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا ۔ جس میں ملک کے بہترین ڈیزائنرز فیوژن اور برائیڈل کیٹگری کے لباسوں کی نمائش کریں گے میسوری فیشن کی بانی جیانتھی بلال کا کہنا ہے کہ رواں سال ہم بالی وڈ اداکاراؤں ویدجوت چاموال ، سوہا علی خان اور دیگر کو اس شؤ کا حصہ بنا رہے ہیں فیشن ویک میں پندرہ ڈیزائنروں کے کپڑوں کی نمائش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میسوری ایک روایتی ثقافتی اور کنزویٹو شہر ہے یہاں کوئی بھی فیشن کے لئے نہیں آتا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس شہر میں فیشن کو پرموٹ کرنے کا سوچا ۔