ویرداس نے اپنی آنے والی فلموں ” سانتا بانتا “ اور ” 31 اکتوبر “ کے لئے پنجابی سیکھنا شروع کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:56

ویرداس نے اپنی آنے والی فلموں ” سانتا بانتا “ اور ” 31 اکتوبر “ کے لئے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار ویرداس اپنی آنے والی فلم ” سانتا بانتا “ کے لئے پنجابی سیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجابی سیکھنا میرے لئے ایک فن ہے اور یہ میری زبان کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے انہوں نے کہا کہ فلم سانتا بانتا میں اپنا کردار بخوبی نبھانے کے لئے میں نے پنجابی زبان کی باقاعدہ کلاسیں لی ہیں کامیڈی فلم ساننا باننا میں بومان ویرانی اور نہیا دھوپیا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم 31 اکتوبر بھی ان کی پنجابی زبان پر مشتمل فلم ہے یہی وجہ ہے کہ میرے لئے پنجابی زبان پر عبور حاصل کرنا ضروری ہو گیا تھا ۔