لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جیا خان کے بارے میں بات کر کے اپنی پبلسٹی کرنا چاہتا ہوں ، سورج پنجولی

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:00

لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جیا خان کے بارے میں بات کر کے اپنی پبلسٹی کرنا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار سورج پنجولی نے نے کہا ہے کہ لوگ سمھجتے ہیں کہ میں جیا خان کے بارے میں بات کر کے اپنی پبلسٹی کرنا چاہتا ہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے جب جیا خان کے قتل کے حوالے سے ان سے منسوب غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے بات کرنا چاہی تو لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کر دیا کہ میں اس طرح اپنی پبلسٹی کرنا چاہتا ہوں چنانچہ میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اس معاملے پر جتنا ہو سکے کم سے کم بات کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا نام ہمیشہ جیسا کے ساتھ جڑا رہے گا اور مجھے اس پر کوئی ملال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ جیا نے خودکشی کی تاہم اس بات کی خوشی ہے کہ میرا نام اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔