ابتداء میں کامیڈی فلموں کا حصہ بننے پر پرسکون نہیں ہوتا تھا، جان ابراہام

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:00

ابتداء میں کامیڈی فلموں کا حصہ بننے پر پرسکون نہیں ہوتا تھا، جان ابراہام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہام نے کہا ہے کہ شروع میں کامیڈی فلموں کا حصہ بنتے ہوئے آرام دہ محسوس نہیں کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

جان ابراہام جو کہ آئندہ پراجیکٹ انیس بزمی کے ساتھ رومانٹک کامیڈی ویلکم بیک کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ حس مزاح کو بہتر بنانے معاونت کرنے والے بہت سے لوگوں کے شکر گزار ہیں کیونکہ ابتداء میں کامیڈی فلم کا حصہ بنتے ہوئے میں بالکل بھی مطمئن نہیں ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ فلم گرم مصالحہ کے دوران اپنا پہلا سین ہاریش راول کے ساتھ عسکبند کرواتے ہوئے ہل کر رہ گیا تھا انہوں نے کہا کہ تب میں بالکل نیا تھا میں سوچتا تھا کہ میں یہ نہیں کر پاؤں گا انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ویلکم بیک بھارتی سینما انڈسٹری کی تاریخ کی بہترین ایکشن فلم ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے راکی ہینڈ سم بھارتی سینما کی تاریخ کی بہتری فلم تھی تاہم اب فلم ویلکم بیک اس کا ریکارڈ توڑے گی ۔