میرا کا مائرہ خان کو چیلنج،دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرنے کا دعویٰ

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:14

میرا کا مائرہ خان کو چیلنج،دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرنے کا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) اداکارہ میرا کو اسپتال کے لئے زمین دینے کا اعلان کرنے والا شخص مکر گیا، اور اس کا سارا غصہ میرا نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں پر نکال دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران میرا جی صحافیوں پر گرجتی برستی رہیں، یہ ہیں اسکینڈل کوئین میرا، جنہوں نے پریس کانفرنس میں اپنی تعریفوں کے پل باندھ رکھے تھے کہ رپورٹر نے سوال داغ دیا، جو ان کی طبعیت پر گراں گزرا اور وہ سیخ پا ہو گئیں۔

صحافی بھلا کہاں باز آنے والے ہیں، انہوں نے مائرہ خان کے حوالے سے سوال کر دیا، جس پر میرا نے مائرہ کو اسکرین پر مقابلے کا چیلنج دے ڈالا۔ میرا نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار کے ساتھ مل کر اسپتال کے لئے جلد فنڈ ریزنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔