غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان پریمئر لیگ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 ستمبر 2015 15:18

غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان پریمئر لیگ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) مختلف ممالک کے انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان پریمئر لیگ (پی ایس ایل )کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرن پولارڈ ، ڈوین براوو ،بلے باز ڈووین سمتھ اور لیگ سپنر سنیل بدری اور آف سپنر سنیل نارائن ، سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان ،سپنر اجنتھا مینڈس اورآل راؤنڈر تھیسارا پریرا ، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ اور جیمز فرینکلن ، جنوبی افریقی بلے باز رچرڈ لیوی اورلیفٹ آرم سپنر روبن پیٹرسن، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بریڈ ہوج جب کہ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم بریسنن اور بلے باز مائیکل کاربری نے پاکستا ن پریمئر لیگ (پی ایس ایل ) کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان پریمئر لیگ فروری 2016ء میں قطر کے دارلحکومت دوحا میں کھیلی جائے گی ۔