پاک افغان ٹریڈ کاریڈورپر سہولیات، سیکورٹی بڑھائی جائے،پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز کی جائے،قبائلی علاقوں میںآ رمی آپریشن کی کامیابی اقتصادی بحالی سے مشروط ہے،فوج فاٹا میں مساجد کی آرائش پر ایک ارب روپے خرچ کر رہی ہے،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر وزیر میاں زاہد حسین کا کاروباری برادری سے خطاب
جمعرات 3 ستمبر 2015 15:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کاریڈور پر کام کی رفتار بڑھائی جائے ۔جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں پاک چین اکنامک کاریڈور منصوبہ کی تکمیل ملکی مفاد میں ہے۔ وزیرستان کی صورتحال میں واضح بہتری آنے سے آرمی انجینئیرز کی جانب سے بنائے گئے پاک افغان ٹریڈ کاریڈورجو انڈس ہائی وے اور وزیرستان کو افغانستان کے رنگ روڑ سے منسلک کرتا ہے پر ٹریفک بڑھ رہا ہے اسلئے سیکورٹی اور سہولیات بڑھائی جائیں۔
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا میںآ رمی آپریشن کی کامیابی اقتصادی بحالی سے مشروط ہے جسکے لئے مرکزی اور صوبائی حکومت اضافی توجہ دے جبکہ فوج کی فنڈنگ میں اضافہ کیا جائے۔(جاری ہے)
قبائلی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے بلاسودی قرضے اور بلا معاوضہ مشاورت وغیرہ کی خدمات فراہم کی جائیں۔
فاٹا میں مساجد کی تزئین و آرائش کیلئے فوج کی جانب سے ایک ارب روپے کے منصوبہ کا آغاز لائق تحسین ہے جبکہ قبائلی علاقوں سے ہر سال ایک ہزار نوجوانوں کی فوج میں بھرتی اچھا فیصلہ ہے تاہم بے روزگاری اور دشمن ممالک کی بڑھتی ہوئی سازشوں کی وجہ سے سالانہ کم از کم پانچ ہزار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ فوج کی موجودہ تعدادطویل بین الاقوامی سرحدوں اور ان پر کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کم ہے جس میں کم از کم ایک لاکھ افراد کا اضافہ ضروری ہے۔ پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے جو اسکی ترقی تو کجا وجود تک برداشت نہیں کر رہے جنکے ناپاک ارادوں کی ناکامی کیلئے فوج کی افرادی قوت اور حرب و ضرب کی صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ فاٹا کے طلباء کو خیبر پختونخواہ کے شہری علاقوں اور پنجاب میں مفت تعلیم دینے کے منصوبے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بھی ایسے منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم عوام کو غربت سے نکالنے کا سب سے سستا اور موثر زریعہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.