الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ‘وزیر اعظم
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ‘ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔
(جاری ہے)
وہ جمعرات کو میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ اور قومی امور کیلئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔
وزیر اعظم نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ضابطہٴ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ملاقات میں عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو نئے ضابطہٴ اخلاق کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.