سپریم کورٹ کا تھر میں بچوں کی ہلاکت پر سیکریٹری ہیلتھ کو حقیقت معلوم کرنیکا حکم

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکت پر سیکریٹری ہیلتھ کو حقیقت معلوم کرنیکا حکم دے دیا ہے۔تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دو رکنی ینچ نے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ریاض میمن کو بذات خود وہاں جا کر حقیقت معلوم کرنے کا حکم دیا۔بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے ہوئے کہاہے کے رپورٹس ہیں کے ڈاکٹروں کی ، دواوں کی اور اسٹاف کی کمی ہے ہسپتالوں میں مویشیوں کو باندھا گیا ہے، غذائی قلت ہے ، گندم خراب ہو رہی ہے، ان تمام حقائق کی تحقیقات کر کرے رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :