سعودی عرب : باپ کے ظلم کا شکار بچے۔۔۔باپ کی مارنے پیٹنے کی ویڈیو بنا کر ہمسایوں کو تھما دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 16:52

سعودی عرب :  باپ کے ظلم کا شکار بچے۔۔۔باپ کی مارنے پیٹنے کی ویڈیو بنا ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : ایک سعودی بچے نے اپنے باپ کی مارپیٹ کی ویڈیو ہمسایوں کو دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے ایک مقامی شخص کو بچوں کو والہانہ طریقے سے مارنے پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ باپ کی مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا اور کوگ لگ گئے سفاک باپ کو لعن طعن کرنے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جنوبی باہا ٹاؤن میں مذکورہ شخص کے گھر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق مذکورہ شخص اپنی سابقہ بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی رچا چکا تھا، لیکن اپنے بچوں کو نہایت والہانہ انداز میں مارتا پٹتا تھا۔ انہی میں سے ایک بچے سے بھائی کو مارتے وقت باپ کی ویڈیو بنا لی اور مدد کی غرض سے ہمسایوں کو دے دی۔ تاہم ویڈیو میں بچوں کے جسم پر تشدد کے واضح نشان نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :