الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے؛وزیر اعظم نواز شریف
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ اور قومی امور کے لئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر اعظم نے کمیٹی کی کاوشؤں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ملاقات میں عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو نئے ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.