نیشنل T20کرکٹ ٹورنامنٹ آزاد جموں وکشمیر کی ٹیم نے لاڑکانہ کرکٹ ٹیم کو58رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹ لی،حسن رضا کی شاندار نصف سنچری مین آف دی میچ قرار پائے

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:25

نیشنل T20کرکٹ ٹورنامنٹ آزاد جموں وکشمیر کی ٹیم نے لاڑکانہ کرکٹ ٹیم کو58رنز ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) راولپنڈی میں جاری نیشنل T20کرکٹ ٹورنامنٹ میں آزاد جموں وکشمیر کی ٹیم نے لاڑکانہ کرکٹ ٹیم کو58رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ حسن رضا کی شاندار نصف سنچری مین آف دی میچ قرار پائے۔ آزادکشمیر کی ٹیم کی شاندار فتح پر شائقین کا جشن ، میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تنویر مغل، ثاقب عباسی، نیئر شہزاد عباسی کی ٹیم کو مبارکباد۔

کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر عثمان ، منیجر ناصر بٹ کو ٹیم کی شاندار کامیابی پرمبارک باد ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں آزادکشمیر کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے123رنز سکور کئے۔ کشمیر کی جانب سے حسن رضا نے سب سے زیادہ 50جبکہ اقبل نے21رنز سکور کئے۔124رنز کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم کشمیر کی شاندار باؤلنگ کے آگے لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم65رنز پر ڈھیر ہو گئی اسطرح آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم نے یہ میچ58رنز سے اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے بعد آزادکشمیر کی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں امید کی جا رہی ہے کے ٹیم اگلا میچ جیت کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنلکے لئے کوالیفائی کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :