اسلام آباد پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر بن گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:48

اسلام آباد پاکستان کا سب سے مہنگا ترین شہر بن گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر2015ء) پاکستان کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری ہوگئی ہے ۔ ایک دو تین دوڑ شروع ہوئی ۔ مقابلہ ہے شہروں کے درمیان ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور اورکوئٹہ ، کون لے جائے گا بازی جیتنے والے شہر کو ملے گا مہنگا ترین ہونے کا اعزاز ۔ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان مقابلہ کافی سخت نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ، کراچی اور کوئٹہ کی رفتار کچھ کم کم ہے اور نمبر ون یعنی مہنگا ترین شہرہونے کا اعزاز مل گیا ہے اسلام آباد کو ۔ ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی ۔ 3 فیصد مہنگائی کی شرح میں اضافے سے دوسرے نمبر پر رہا پشاور ، تیسرا مہنگا ترین کراچی رہا جہاں مہنگائی کی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد رہی ۔ لاہور 1 اعشاریہ 6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور آخری نمبر ہے کوئٹہ جہاں مہنگائی کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ۔ یہ اعداد و شمار نمبروں کے گیم تو حکومت ہی جانے مگر حقیقت کیا یہ صرف عوام ہی جانتے ہیں ۔