Live Updates

تحریک انصاف نے ایبٹ آباد سے اپنے ہی ناظم اور نائب ناظم کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 19:20

تحریک انصاف نے ایبٹ آباد سے اپنے ہی ناظم اور نائب ناظم کو شوکاز نوٹس ..

ایبٹ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) تحریک انصاف نے ایبٹ آباد سے اپنے ہی ناظم اور نائب ناظم کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں فلور کراسنگ کے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے ایبٹ آباد سے اپنے ہی ناظم اور نائب ناظم کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ناظم سردار شیر بہادر خان اور نائب ناظم شوکت تنولی کو فلور کراسنگ کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات