سلمان بٹ ، آصف اورعامر کی ٹیم میں فوری واپسی کا کوئی امکان نہیں ،ہارون رشید
یونس اور مصباح پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں، سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ، بھارت سے سیریز کے امکانات موجود ہیں ، پریس کانفرنس
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ سلمان بٹ ، آصف اورمحمدعامر کی ٹیم میں فوری واپسی کا کوئی امکان نہیں،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے 20سے 25کھلاڑی درکار ہیں، یونس خان اور مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں، سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، بھارت سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں امیدیں ختم نہیں ہوئیں ۔
،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا ہے کہ یونس خان قیمتی سرمایہ ہیں ون ڈے اور ٹیسٹ میں ا ن کی جگہ بنتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں ، کاؤنٹی کرکٹ میں سعید اجمل کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان بٹ ، آصف اور عامر تینوں کو ری ہیبلیشن پروگرام سے گزرنا ہو گا ،پروگرام مکمل کر کے ہی ان کا انتخاب ہو سکے گا۔
ہارون رشید نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے 20سے 25کھلاڑی درکار ہیں جبکہ زمبابوے کی سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔ بھارت کیخلاف سیریز کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام سیریز دیکھنا چاہتی ہیں بھارت سے سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے بات چیت جاری رکھیں گے امید ہے کوئی بہتر صورتحال نکل آئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.