جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں؛جاپانی سفیرہیروشی انوماتا
جاپان اور پاکستان آزار تجارت کا معاہدہ کرنے اور تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھانے پر توجہ دیں جس سے دوطرفہ تجارت بہتر ہو گی؛صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس مزمل صابری
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:37
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے کہا ہے کہ جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان توانائی بحران، انفراسٹرکچر کی ترقی اور سیکورٹی صورتحال کو بہتر کر کے کاروبار کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرنے پر توجہ دے جس سے پاکستان میں جاپان کی سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار جاپان کے سفیر جناب ہیروشی انوماتا نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی معیشت کا سائز مدنظر رکھتے ہوئے جاپان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور جاپان پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.