زمین پر پڑے 20 ڈالر کے نوٹ نے امریکی کو 10 لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 ستمبر 2015 19:38

زمین پر پڑے 20 ڈالر کے نوٹ نے امریکی کو 10 لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3ستمبر۔2015ء) سان فرانسسکو کے بے ایریا میں ایک شخص کی 1 ملین ڈالر کی لاٹری نکلی ہے۔ اس شخص کو ائیر پورٹ کے پاس سے 20 ڈالر کا نوٹ ملا، جس سے اس نے لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا اور 10 لاکھ ڈالر کا مالک بن گیا۔ کیلیفورنیا لاٹری کی انتظامیہ نےبتایا کہ ہوبرٹ ٹانگ نے پچھلے 10 سالوں میں ایک بھی لاٹری ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے ہفتے اسے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ساتھ گلی میں 20 ڈالر کا نوٹ پڑا ہوا ملا۔ اس نوٹ نے اس نے ملبرائی مارکیٹ سے دو سکریچ آف ٹکٹ خرید لیے۔ان دو میں سے ایک ٹکٹ پر پہلا انعام 1 ملین ڈالر تھا۔ ہوبرٹ ،جو بارٹینڈر کا کام کرتا ہے، نے بتایا کہ وہ اس رقم کو محفوظ رکھے گا۔ ٹکٹ فروخت کرنے والے سٹور کو بھی ٹکٹ فروخت کرنے پر 5000 ڈالر کا انعام ملے گا۔ ہوبرٹ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وہ آئندہ سے مختلف گلیوں میں 20 ڈالر کے نوٹ پھینکنا شروع کردے۔