ڈس ایبلڈ منی ورلڈ کپ میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی شامل

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:06

ڈس ایبلڈ منی ورلڈ کپ میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی شامل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) منی ورلڈ کپ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ایتھلیٹ سید جعفر شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ اولمپئن نصراﷲ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جاری منی ورلڈ کپ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑی جس میں عبداﷲ آفریدی ، فیاض ، نہار عالم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ٹورنامنٹ میں پاکستان، افغانستان، انڈیا ، انگلینڈاور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سپیشل آفراد میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو پالش کرنے کی اشد ضرورت ہے ،صوبائی حکومت اگر ان کھلاڑی پر توجہ دی تو ہم نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل لیول پر ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں انہو ں نے کہاکہ ان کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کیلئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کیلئے خصوصی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جس میں کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں ان کو خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے پرمسرت موقع پر ایک نمائشی میچ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں نیشنل چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا ٹیم کا انتخاب عمل میں لا یاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :