پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، شمع کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:08

پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، شمع کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) آل پشاور انٹر کلب انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمع کرکٹ کلب نے شرین محل کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں شرین محل کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 160 رنز بنائے جس میں امجد 31 نبی 24 ، متیع اﷲ 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

شمع کرکٹ کلب کی طرف سے محمد ہارون نے تین آفاق احمد نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں شمع کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ عماد 52 رستم 50 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ شرین محل کی طرف سے سلمان ، شہزاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح شمع کلب نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اس سے قبل کواٹر فائنل میں شمع کلب نے خلیل جمخانہ کرکٹ کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔ ٹورنامنٹ میں دوسرا سیمی فائنل پشاور کلب اور آئی سی ایم ایس کے درمیان کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :