مصری شخص نے اپنے ہی دوست کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 22:24

مصری شخص نے اپنے ہی دوست کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) ایک مصری شخص کی جانب سے اپنے ہی دوست کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے رہائشی شخص نے اپنے ہی دوست کی 14 سالہ بیٹی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

زیادتی کے باعث 14 سالہ بچی حاملہ ہو گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زیادتی کا شکار بچی نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس کے والد کا دوست اسے زبردستی اپنے ساتھ ایک کرائے کے فلیٹ میں لے گیا تھا جہاں اس نے بلیک میلنگ کے ذریعے اسے 5 بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔