اعلی ٰ حکام بار بار مدارس کی بندش کے شوشے چھوڑنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں ، وفا ق المدار س العربیہ پاکستان

یوم ِدفاع کے موقع پر مدارس کی بندش کی کوششیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی او ر قابل افسوس ہیں،مولانا سلیم اللہ ، ،،عبدالرزاق اسکندر،،حنیف جالندھری ،مولانا انوار الحق

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) یوم ِدفاع کے موقع پر مدارس کی بندش کی کوششیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی او ر قابل افسوس ہیں ،اعلی ٰ حکام بار بار مدارس کی بندش کے شوشے چھوڑنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں ،مدارس کے ساتھ امتیازی رویہ بند کیا جائے ،دینی مدارس پاکستان کے استحکام اور دفاع کی علامت ہیں انہیں بلاوجہ مشکوک نہ بنایا جائے ان خیالا ت کااظہار وفا ق المدار س العربیہپاکستان کے رہنماؤں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا انوار الحق اوردیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر کینٹ ایریاز کے قرب وجوار میں واقع دینی مدارس کو بند کروانے کی کوششیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قابل افسوس اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

اعلیٰ حکام مختلف حیلے بہانوں سے بار بار دینی مدارس کی بندش کے شوشے چھوڑنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ دینی مدار س پاکستان کے استحکام اور دفاع کے ضامن ہیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ہر معقول تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہر وقت ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن مدارس کے ساتھ امتیازی رویہ روا رکھ کر انہیں عوام الناس کی نظروں میں مشکوک بنانے کی پالیسیوں پر نظر ثانی اور ان کی فوری روک تھام کی ضرورت ہے اگر یہ سلسلہ فوری طور پر نہ روکا گیا تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :