راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر فرد جُرم پھر عائد نہ ہو سکی۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 10:50
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں مکمل چالان پیش نہ کیےجانے کےباعث ماڈل ایان علی پرفردجرم عائد نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی ضمانت پر رہائی کے بعد تیسری مرتبہ گارڈز کے حصار میں راولپنڈی کچہری پہنچیں ۔ جہاں کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ پیشی پر کیس کا مکمل چالا ن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، عدالت نے کیس کے دو گواہان اویس اور ممتاز کے بیانات مکمل کرنے اور دونوں گواہان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج درخواست کےقانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا تھا،تاہم آج بھی ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔
کیس کی آئندہ سماعت15ستمبر کو ہو گی ۔ جبکہ کسٹم حکام کی ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کرنے کی درخواست پر سماعت بھی 15 ستمبر کو ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.