پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:20

پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے شکست دیدی

ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 59 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سکور بورڈ پر 305 رنز کا مجموعہ سجایا ۔

(جاری ہے)

میتھیو ویڈ اور مارش کے درمیان ساتویں وکٹ پر 112 رنز کی ریکارڈ شراکت داری نے کینگروز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

میتھیو ویڈ نے 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کی جانب سے لیگ سپنر عادل رشید نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 246 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ اوپنر جیسن روئے 67 اور جیمز ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کینگرو وکٹ کیپر میتھیو ویڈ شاندار بلے بازی اور تین کیچز پکڑنے پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔