عمان ، برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی ساتھیوں کو بچاتے جاں بحق

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:25

عمان ، برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی ساتھیوں کو بچاتے ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی عمان کے پہاڑی سلسلوں میں ٹریکنگ کے دوران ساتھیوں کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

دبئی میں مقیم برطانوی نژاد پاکستانی بینکر اور کوہ پیما بشریٰ فاروقی اپنے 11 ساتھیوں کے ہمراہ یو اے ای کی سرحد کے قریب عمان کے پہاڑی سلسلے میں ٹریکنگ مہم پر تھیں کہ ان کی ٹیم راستہ سے بھٹک گئی اور ان کے پاس پینے کے پانی کی قلت ہو گئی جس پر بشریٰ انسانی مدد اور پانی کی تلاش میں نکلیں تو گروپ سے بچھڑ گئیں ۔ عمانی پولیس نے گروپ کے باقی افراد کو تو بچا لیا تاہم بشریٰ کو تلاش نہ کر سکے ۔ اگلے روز بشریٰ کی لاش ایک درخت کے اوپر گری ہوئی پائی گئی ۔