دوران پرواز بے قابو شخص کو تاروں‌کے ذریعے باندھنا پڑگیا، لیکن کیوں؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 11:48

دوران پرواز بے قابو شخص کو تاروں‌کے ذریعے باندھنا پڑگیا، لیکن کیوں؟؟

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015ء): پرواز میں خلل کے ڈر سے دوران پرواز ہی ایک بے قابو مسافر کو تاروں کے ذریعے باندھنے کی ضرورت آن پڑی. تفصیلات کے مطابق 11 گھنٹے طویل پرواز میں روانگی کے تھوڑی دیر بعد ہی 40 سالہ ایک مسافر بے قابو ہو گیا ، مسافر کے دھمکی آمیز لہجوں اور بے قابو ہو جانے پر جہاز کے عملے نے اسے قابو میں لانے کے لیے تاروں سے باندھ دیا جس کے بعد وہ ہلنے کے بھی قابل نہ رہا.

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور 40 سالہ شخص کے قابومیں آ جانے کے بعد یہ طے کیا کہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ضروری نہیں. جس کے بعد پرواز اپنے وقت اور شیڈول کے مطابق ہی لینڈ کی. تاہم نیو جرسی ائیر پورٹ پر پہنچتے ہی 40 سالہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. اس سے قبل بھی پروازوں کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا رہا ہے . کچھ عرصہ قبل ایک امریکی پرواز نے اسرائیل کا روٹ ہونے کے باعث پرواز ہی ملتوی کر دی تھی.