کترینہ کیف کا اداکار جیکی چن کے ساتھ فلم میں کام سے انکار
جمعہ 4 ستمبر 2015 11:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبر گردش کررہی تھی کہ کترینہ کیف کو ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے ساتھ انٹرنیشنل فلم ”کنگ فو یوگا“ میں مرکزی کردار کے لیے سائن کرلیا گیاہے مگر اب کترینہ کیف نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیکی چن کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کررہی ہیں انھیں فلم ”کنگ فو یوگا“کی پیشکش ضرور ہوئی تھی اور اس پر بات چیت بھی ہوری تھی جو آگے نہیں بڑھی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممبئی میں رہنا میری ضرورت ہے اور میں یہاں فلموں میں کام کررہی ہوں اس لیے کسی دوسری فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے 32سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہی نہیں ہیں تو اس کے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے اس لیے میں اس سلسلہ میں کچھ نہیں بتاسکتی کہ میری جگہ ”کنگ فو یوگا“ میں کسے سائن کیا جائے گا اور کب اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.