مہرین جبار کی نئی فیچر فلم”دوبارہ پھر سے“ کی شوٹنگ جاری

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:56

مہرین جبار کی نئی فیچر فلم”دوبارہ پھر سے“ کی شوٹنگ جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)مہرین جبار کی نئی فیچر فلم”دوبارہ پھر سے“ کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ کاسٹ اور عملہ کنکٹیکٹ کے علاقے ویسٹ پورٹ میں شوٹ کے بعد واپس نیویارک پہنچ گیا ہے۔فلم کے رائٹر اور کو پروڈیوسر بلال سمیع نے نیویارک میں ایک مقامی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک رومانوی کامیڈی ہے جو دو ایسے پاکستانیوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور بتدریج محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، یہ دونوں پھر نیویارک سے سڑک کے راستے خاندان سے ملنے کے لیے نکلتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ پلاٹ کی زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر بظاہر یہ ایک عام سینما کہانی لگتی ہے جبکہ مہرین جبار کو معمول سے ہٹ کر کہانیوں کو فلمانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ ہفتے فیئرفیلڈ کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھی۔یہ فلم اداکارہ طوبیٰ صدیقی کی واپسی بھی ہے جو کچھ عرصے سے اداکاری کے میدان سے دور تھیں جبکہ دیگر اداکاروں میں عدیل حسین اور صنم سعید قابل ذکر ہیں۔فلم میں مور سے شہرت حاصل کرنے والے شاز خان، اداکارہ حریم فاروق اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔