مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ‘ بورڈ نے منظور کرلیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 12:12
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔44 سالہ اتاپتو کو اکتوبر 2014 میں سری لنکا کی کرکٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتاپتو کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں اتاپتو کی ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ اتاپتو کا استعفیٰ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سامنے آیا ۔بھارت نے 22 سال کے بعد سری لنکا کو اس کے ہوم گراوٴنڈ میں شکست دی ۔اس سے پہلے بھارت نے 1993 میں سابق کپتان اظہر الدین کی قیادت میں سری لنکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔اتاپتو نے گذشتہ سال ستمبر میں سری لنکا کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔اتاپتو نے سری لنکا کی جانب سے 90 ٹیسٹ میچوں میں 5,502 رنز بنائے جس میں چھ ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔انھوں نے ایک روزہ میچوں میں 11 سنچریوں کی مدد سے 8,529 رنز رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.