ایبٹ آباد : انٹر نیشنل ڈگری کے نام پر طلبا سے کروڑوں روپے کا فراڈ، طلبا سراپا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 12:40

ایبٹ آباد : انٹر نیشنل ڈگری کے نام پر طلبا سے کروڑوں روپے کا فراڈ، طلبا ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : بیرون ملک تعلیم اور انٹر نیشنل ڈگری کے نام پر طلبا سے کروڑوں روپے بٹورنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کے متاثرہ طلبا سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ مظاہرین نے حکومت سے تعلیمی ادارے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ طلبا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ان سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجنئیرنگ کے کورس کروانے کے لیے کروڑوں روپے وصول کئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کی ڈگری ایڈیکسل یوکے سے رجسٹرڈ ہے تاہم کورس مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ کوئی بھی ڈگری یوکے سے رجسٹرڈ نہیں، جس کے بعد کالج انتظامیہ بھی کالج بند کرکے فرار ہو گئی ہے۔کالج انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ عہدیدار ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بطور پروفیسرز اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔طلباء نے بتایا کہ کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیے ئے ایف آئی اے کو بھی درخواست دے دی ہے، جبکہ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا مستقبل تاریک کرنے والی انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :