Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دورہ سندھ کے دوران اچانک طبیعت بگڑگئی ،ترجمان کی تردید

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:45

گھوٹکی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دورہ سندھ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی‘ ترجمان پی ٹی آئی نے بیماری کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گھوٹکی میں عمران خان کے جسم میں درد اور ہلکا بخار ہوا ۔لغاری ہاؤس ذرائع کے مطابق موسم کی تبدیلی اور تھکاوٹ کی وجہ سے ان کی طبعیت بگڑی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان نے بیماری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ سندھ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی وہ اپنا دورہ مکمل کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات