وزارت مذہبی امور کا مدارس کے پانچوں وفاقوں کو امتحانی بورڈز کا درجہ دینے پر اصولی اتفاق

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے مدارس کے پانچوں وفاقوں کو امتحانی بورڈز کا درجہ دینے پر اصولی اتفاق کرلیا‘ مدارس کو اسناد جاری کرنے کی حیثیت دینے پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت دینی مدارس سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹریشن اور کوائف جمع کرنے سے متعلق امور پر اتفاق کرلیا گیا۔ اجلاس میں مدارس کے پانچوں وفاقوں کو امتحانی بورڈز کا درجہ دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن اور کوائف کے حصول کے لئے الگ فارم بنائے جائیں گے۔ مدارس کو اسناد جاری کرنے کی حیثیت پر بھی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی مدارس کو بورڈ کا درجہ دینے پر بھی کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :