الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے دو ججز کو اہم عہدے پر تعینات کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:47

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے دو ججوں کو اہم عہدے پر تعینات کردیا‘ این اے 125 کا فیصلہ سنانے والے جاوید رشید محبوبی کو بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور مقرر کردیا گیا جبکہ جسٹس (ر) کاظم ملک کو الیکشن اتھارٹی لاہور مقرر کیا گیا تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹریبونل کے دو ججوں کو اہم عہدے سونپ دیئے گئے۔ این اے 125کا فیصلہ سنانے والے کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور مقرر کردیا گیا وہ بلدیاتی انتخابات میں فرائض انجام دیں گے۔ الیِکشن کمیشن کی طرف سے جسٹس (ر) کاظم علی ملک کو الیکشن اتھارٹی لاہور مقرر کیا گیا تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے ایپلٹ ٹریبونل کے جج کی بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس عہدے کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :