رانا ثناء الله کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سیکرٹری الیکشن سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله‘ اشفاق سرور اور پرویز ملک شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔