کراچی : گھریلو زندگی سے تنگ یا سکول انتظامیہ کی غفلت؟؟ 11 سالہ علیشہ کی چھت سے گر کر خود کشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 12:49

کراچی : گھریلو زندگی سے تنگ یا سکول انتظامیہ کی غفلت؟؟  11 سالہ علیشہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : کراچی کے ایک مقامی اسکول کی طالبہ 11 سالہ علیشہ نے خود کو اسکول کی چھت سے گرا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکول انتظامیہ کے مطابق علیشہ گھریلو حالات سے تنگ تھی جس کے پیش نظر خود کشی سے دو دن قبل اس نے اپنی دوست سے بھی کہا کہ میرا آخری وقت آ گیا ہے اور اب مجھے مرنا ہے جبکہ علیشہ کے اہل خانہ نے علیشہ کے اسکول کی چھت سے گرنے کی تمام ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا.

علیشہ گذشتہ جمعہ سے ہی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج زندگی اور موت کے درمیان جھُول رہی ہے. علیشہ کے اہل خانہ اس کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں جبکہ مخیر حضرات سے علاج کے لیے مدد کی اپیل بھی کی ہے. تاہم علیشہ نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر یہ اقدام اُٹھایا یا اسے کسی نے دھکیل دیا، اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا.

متعلقہ عنوان :