سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار‘ بولنگ سے روک دیا گیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 12:57
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن سپنر تھرندو کشال کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے انھیں بالنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ سری لنکن سپنر تھرندو کشال کو مشکوک بولنگ ایکشن کے شبے میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوران آف سپنر سری لنکن بولر تھرندو کشال کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا گیا جسے میچ آفیشل نے رپورٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے سری لنکن مینجمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے تھرندو کشال کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ 22 سالہ تھرندو کشال نے سری لنکا کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک وہ 6 ٹیسٹ میچز میں 24 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.