یوایس اوپن میں سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سفر جاری

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:58

یوایس اوپن میں سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سفر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)نیویارک میں جاری یوایس اوپن کے دوران میزبان سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے بھی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

ڈچ حریف کی کی برٹنز کو ہرا کر اپنا مسلسل تیسواں میچ جیتنے کے بعد سرینا ولیمز کیلینڈر ائیر گرینڈ سلیم حاصل کرنے کے اعزاز سے صرف 5 میچز دور ہیں۔مینز ایونٹ میں نوواک جوکووچ نے آسٹریلوی حریف حیدر میورر کو چھ چار ، چھ ایک ، اور چھ دو سے ہرانے کے بعد خوشی میں خوب رقص کیا۔یو ایس اوپن کے دفاعی چیمپئن مارلن کیل اور دو مرتبہ کیسابق چیمپئن رافیل نڈال نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی۔