سوشل میڈیا پر مضر صحت پراڈکٹس فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 13:15

سوشل میڈیا پر مضر صحت پراڈکٹس فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015ء) : شارجہ پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر معیاری اور مضر صحت پراڈکٹس فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ زیر حراست دو افراد انٹر نیٹ پر پتلا ہونے سمیت دیگر ادویات فروخت کرتے تھے جبکہ یہ تمام ادویات اور پراڈکٹس انسانی صحت کے لیے مضر ہیں، شارجہ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے ڈیلرز سے کوئی پراڈکٹ نہ خریدی جائے جبکہ اس طرز کی کسی بھی سر گرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کی جائے تاکہ جعلی پراڈکٹ سیلرز کے خلاف کارروائی کی جا سکے.

متعلقہ عنوان :