آگرہ : سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ نے دو فرقوں کے مابین تصادم کھڑا کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 13:40

آگرہ : سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ نے دو فرقوں کے مابین ..

آگرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اکثر و بیشتر دو فرقے آپس میں کمنٹس یا تصاویر کے ذریعے بحث و مباحثے میں مشغول نظر آتے ہیں لیکن آگرہ میں یہ صورتحال اس وقت گھمبیر ہو گئی جب فیس بک پر دئے گئے ایک پوسٹ نے دو فرقوں کےمابین ایک بڑا تصادم کھڑا کر دیا.

(جاری ہے)

ایک فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مذہبی پوسٹ کی جس پر گروپ کے کوآرڈینیٹر نے اپنے کمنٹس کے ذریعے رد عمل کا اظہار کیا تو تصادم کا باعث بنا، البتہ اس کے بعد یہ تصادم محض سوشل میڈیا کی حد تک محدود نہ رہ بلکہ باہر تک آ گیا اور دونوں فرقوں کے مابین ہنگامہ آرائی ہوئی.

صورتحال کو کنٹرول کرنے کیے پولیس کی اضافی نفری طلب کرنا پڑی جنہوں نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ذریعے صورتحال پر قابو پایا. جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے. آگرہ کے آئی جی پی ڈی سی مشرہ کا کہنا تھا کہ صورتحال اب قابو میں ہے جبکہ حساس علاقوں میں پولیس اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہی ہے.

متعلقہ عنوان :