Live Updates

سندھ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، سندھ کا پیسہ باہر خرچ کیا جا رہا ہے، افسوس ہے کہ پہلے سندھ کا دورہ کیوں نہیں کیا؟ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو وہ نقصان پہنچایا جو کسی آمر نے نہیں پہنچایا۔ عمران خان کی خالد آباد میں‌میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 14:08

سندھ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، سندھ کا پیسہ باہر خرچ کیا جا رہا ہے، ..

خالد آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان خالد آباد دورہ کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے میں نے اس سے قبل سندھ کا دورہ کیوں نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ اب سندھ کا دورہ رکتا رہوں گا اور تبدیلی لے کر آؤں گا. عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مستقبل انتہائی تاریک دیکھ رہاہوں کیونکہ جو نقصان آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو پہنچایا ہے وہ کوئی آمر بھی نہیں پہنچا سکا، پی ٹی آئی چئیر مین نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ڈہر کی میں بڑا جلسہ کرے گی.ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں عوام کو سندھی اور مہاجر کے نام پر تقسیم کیا ہے،سندھ میں جانوروں اور ہاریوں کا ایک جیسا حال ہے کیونکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جتنی غربت اندورن سندھ میں ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں ہے،سندھ کی عوام کو تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ،سندھ کے سیاستدان اور بیوروکریٹس سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔عمران خان کا کہناتھا گذشتہ پانچ سالوں میں سندھ پر 900ارب روپے خرچ کیے گئے لیکن وہ روپیہ کہیں بھی نظر نہیں آرہاہے،سندھ میں پیسہ ٹھیک نہیں لگایا گیا بلکہ محض کرپشن کی گئی ہے اوراس کرپشن کا نقصان سندھ کی عوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نفرتیں پھیلا کر ووٹ لیے گئے ہیں،سندھ کی عوام پر قانون نہ ہونے کے باعث ظلم کیا جارہاہے. تاہم بہت جلد سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات