شیلی این فریزر پرائس ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں فاتح قرار

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:21

شیلی این فریزر پرائس ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں ..

زیورخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے ڈائمنڈ لیگ ویمنز ایتھلیٹ مقابلوں کی سو میٹر ریس میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ شیلی این نے مقررہ فاصلہ 10.93 سیکنڈ میں طے کیا ۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس مقابلوں میں خواتین کی سو میٹر دوڑ جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

دو بار کی اولمپک چیمپئن اٹھائیس سالہ شیلی نے مقررہ فاصلہ 10.93 سیکنڈ میں طے کیا ۔ نائیجیریا کی بلیسنگ اوکاگ بارے ریس میں دوسرے نمبر رہیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 10.98 سیکنڈ میں طے کیا۔ امریکا کی توری بووے نے 11.06 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین کی 400 میٹر ریلے ریس میں بھی جمیکا کی خواتین کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 41.60 سیکنڈ میں طے کیا۔ جمیکن ٹیم نے یہی فاصلہ گزشتہ ماہ بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں 41.07 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔