1965-71کی جنگ میں حصہ لینے والو ں کا سلام پیش کرتے ہیں،فقیرمحمد

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:23

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) عظیم وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنی جان کے لئے نذرانہ دیئے ایسے غازیوں کوہم سلام پیش کرتے ہیں یہ بات فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء مجاہدکمانڈر فقیرمحمدنے اپنے آفس میں 1965-71کی جنگ میں حصہ لینے والے ہرمجاہد غازیوں انکی اولاد کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرامیربخش بروہی صغیراحمدراجپوت،مبین ،نے بھی خطاب کیااس موقع پر1965ء جنگ کے غازی مجیدگل حسن رند،نہال،تاج محمدنجرانی نے واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری عمر15سے 14سال تھی پیرصاحب پگاروشاہ مروان شاہ کے حکم پرہزاروں مجاہدوں کا قافلہ مختلف عمر کوٹ،رحیم یارخان،ودیگر روانہ ہوا ہندوستان فوج کے ساتھ مقابلہ کیاآج بھی پاکستان کوبچانے کے لئے تیار ہیں فقیر محمدایمل مہرنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں مجاہدین شہیدہوئے غازی بنے انکی اولاد کی مالی مدد کی جائے نوکری دی جائے اسکولوں کالجوں میں انکی تعلیم مفت کی جائے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کامقصد 1965-71کی جنگ کے شہداء کوخراج تحسین اورغازیوں کوسلام پیش کرناہے۔