اپنا ہم شکل کیسے تلاش کریں، مشکل آسان ہو گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 14:25

اپنا ہم شکل کیسے تلاش کریں، مشکل آسان ہو گئی۔

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء): دنیا بھر میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ دنیا میں کہیں نہ کہیں ہر انسان کا ایک ہم شکل ضرور موجود ہے جو کہ ہو بہو اسی ہی کی طرح دٍکھتا ہے لیکن اُس ہم شکل کو ڈھنڈو کیسے جائے یہ کوئی نہیں بتاتا. تاہم یہ پریشانی بھی آئیر لینڈ کی رہائشی ایک خاتون نے ختم کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی 26سالہ نیامہ گینے نامی ایک خاتون نے اپنی دو دوستوں کے ساتھ مل کر ایک (ٹوئن اسٹرینجر ز) کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی، جس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ اپنے ہم شکل تلاش کر سکتے ہیں۔

اسی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سپرنگ میں رہنے والی 33سالہ جینیفر نے اپنا ہم شکل تلاش کرنے کی کوشش کی، ویب سائٹ کے نتائج سے اسے معلوم ہوا کہ نارتھ کیلیفورنیا کے شہر فیٹوائل میں امبرا نام کی23سالہ لڑکی رہتی ہے جو اس کی ہم شکل ہے۔

(جاری ہے)

جینیفر اور امبرا نے اسی ویب سائٹ پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ملنے کا پروگرام بنایا تاکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ کرر اندازہ لگا سکیں کہ ان کی شکل کتنی آپس میں ملتی ہے، جس کے بعد ایک روز امبرا جینیفر کے پاس پہنچ گئی اور جب وہ دونوں آمنے سامنے آئیں تو حیران رہ گئیں۔

ان دونوں کی شکلوں میں اس قدر مماثلت تھی کہ جیسے وہ دونوں جڑواں بہنیں ہوں۔امبرا سے ملنے کے بعد جینیفر کا کہنا تھا کہ ’’جب میں نے امبرا کو دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں آئینے میں اپنا ہی عکس دیکھ رہی ہوں، مجھے یہ سب دیکھ کر ایک جھٹکا لگا،یہ بہت خوفناک احساس تھا، بالکل ایسے جیسے انسان اپنا ہی بھوت دیکھ رہا ہو۔‘‘ ان دونوں کی شکلیں اس قدر ملتی تھیں کہ جب امبرا جینیفر کے گھر پہنچی تو پاس کھڑی جینیفر کی والدہ بھی حیرت سے دونوں کو دیکھے جا رہی تھی.